حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

ایران کے دارالحکومت تھران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا۔

حماس نے تھران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کے شہید ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے تھران میں موجود تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سےایران کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیںگے۔

حماس نے بیان جاری کردیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حماس کے سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزادی جائے گی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور چار پوتے پہلے ہی شہید ہوچکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں