یورپی ملک ہنگری کے وزیراعظم نے پاکستان کے متعلق اہم پیشگوئی کردی
وزیراعظم وکٹراوربن نے ایک تقریب میں خطاب کے دوراں کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جارہا ہے،اگلی کئی صدیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہوگا، چین، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتیں ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ عالمی نظام کی تبدیلی بھی 500 برسوں پر محیط ہورہی ہے، مغرب کی توقعات کے برعکس اب ہر کوئی روس کی حمایت کررہاہے، چین شمالی کوریا کے ساتھے اب ایران اور بھارت کے بھی روس سے اچھے تعلقات ہیں۔
وزیراعظم وکٹراوربن کا کہنا تھا کہ مغرب کا رویا حقیقی اور حالات کو سنھالنے والا نہیں،اب وقت امن کی سیاست کا ہے،یوکرین کو بھی یہ بات سمجھ میں آگئی ہے،اب ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے، یورپ نے امریکا میں ٹرمپ کے آنے سے پہلے امن پالیسی نہ اپنائی تو بعد میں ساری ذمہ داری یورپ پر ہوگی۔

