کے پی حکومت نے 700 کنال اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رقم 35 ارب روپے بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مردان میں باچاخان گریٹرایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین بیچی جائے گی،رقم ایراضی مالکان کو ادا کی جائے گی۔
اے این پی حکومت میں چار ہزار آٹھ سو کنال اراضی مختص کی گئی تھی، ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین میں سے 700 کنال فروخت کی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ حکومت نے مالی مشکلات کے باعث حکومت نے زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،700 کنال زمین فروخت کرنے سے صوبائی حکومت کو 35 ارب روپے ملیں گے
اراضی کے مالکان سے اگر خواہشمند ہوئے تو ان کو بیچی جائے گی اور زمین خرید نہ سکے تو زمین نیلام کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کامران آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراضی مالکان کو 30 ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

