لاھور: جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے جہاں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر بات چیت کی گئی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیرداخلکہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطا کیا.جس میں انہوں نے دھرنے کے مطالبات سے متعلق بات کی اور کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔
ترجمان کے مطابق لیاقت بلوچ نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔آئی پی پیز کے ساتھ کیپستی پیمنٹ اور ڈالرز میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ نے غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

