صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں صرف جولائی مہینے کے دوراں خواتین اغوا اور ریپ کے 40 سے زائد واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع میں درج 46 (ایف آئی آر) کے مطابق تمام واقعات یکم جولائی سے 24 جولائی کے درمیان رونما ہوئے۔ دفعہ 376، 376(3)، 365بی،496 سمیت مختلف سنگین دفعات شامل ہیں۔
آیف آئی آر کے مطابق سیکشن 376(3) کے تحت سات مقدمات درج کیے گئے، دفعہ 376 کے تحت چار مقدمات، دفعہ 365 بی کے تحت 13 اور دفعہ 496 اے کے تحت 21 مقدمات درج کیے گئے۔2 مقدمات میں دفعہ 511 کے تحت درج کیے گئے جبکہ ایک دفعہ 114 کے تحت درج کیا گیا۔
متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کی عمریں 10 سے 28 سال کے درمیان ہیں جن میں اکثریت کی عمر 10 سے 18 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
اکثر وارداتیں تھانہ منڈی بہاؤالدین کے حدود میں رونما ہوئیں، جبکہ دیگر واقعات پولیس سرکل پھالیہ اور سرکل ملکوال میں پیش آئے۔

