محکمہ باغات کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ جہاں عوامی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں تو ساتھ ہی ساتھ اپنے محکمہ جات کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے گلبرگ ٹاؤن کے تمام محکموں کے شعبہ جات کو جدید سہولتوں اور آلات سے آراستہ اور لیس کر رہے ہیں تاکہ ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا جائے اس سلسلے میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے محکمہ(باغات)کولان موور، ڈیگنگ مشین، گراس کٹنگ اور دیگر آلات بھی فراہم کئے تاکہ محکمہ (باغات) جدید انداز میں اپنے کام کو سر انجام دے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے محکمہ (باغات) کو سامان کی تقسیم کے موقع پر کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ اور ڈائریکٹر (باغات) ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہیٹ ویو سے جو مشکلات سامنے آئی ہیں گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے اس سلسلہ میں محکمہ (باغات) کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ پارکوں میں مشینری کی فراہمی اس سلسلے کی کڑی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکے تاکہ محکمہ کی کارکردگی کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔

ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ ہم نے اس قلیل عرصے میں 16 سے زائد پارک ڈیویلپ کر چکے ہیں اور مزید پارکوں میں کام جاری ہے اور شجر کاری مہم پر بھی بھرپور توجہ مرکوز ہے جس میں ہم نے 50 ہزار پودے لگانے کا عظم کیا ہے جو کہ گلبرگ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر محکمہ (باغات) کے عملے نے مشینری کا(DEMO) بھی کر کے دکھایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں