
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن و دیگر 9 ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز(پیکا) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید تین روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا، دوران سماعت رؤف حسن کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے نے رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ابھی تک ریکور نہیں ہوئے، جی میل لاگ ان کرنا ہے،پیڈ لوگ وٹس اپ چلارہے ہیں،بیرون ملک سے لوگ شامل ہیں اور موبائیل سے فیک اکاؤنٹس بھی ملے ہیں،رؤف حسن میڈیا ٹیم کو ہیڈ کرتے تھے۔
