کمانڈر سٹی کی لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم: بجلی،علاج،کھانہ مفت، گھر بنانا بھی آسان

کراچی:کمانڈر بلڈر کے چیئرمین ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو معیاری زندگی دینا ہماری اولین ترجیح ہے،چاہتے ہیں کہ ہر انسان زندگی گذارے نہیں بلکہ زندگی جئے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کمانڈر بلڈر کی جانب سے لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی لانچنگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

کمانڈر سٹی ‘لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم’ کے متعلق پریس بریفنگ میں ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ ‘لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم’ میں 80 گز کا پلاٹ 32 لاک روپے کا ہے،’لو کاسٹ ہاؤسنگ’ ہم ان لوگوں کیلئے لائے ہیں جن کے پاس گھر نہیں اور نہ ہی وہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں 18 لاکھ روپے دیں اور گھر کی چابی لیں یا 18 لاکھ روپے تین ماہ میں دیں اور چابی لیں گھر کے مالک بن جائیں، زمین ہماری ہے، آپ کو بجلی کا بل بھی نہیں دینہ پڑے گا۔

ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ سو یونٹ بجلی فری ہے، کھانہ بھی مفت ہے، تعلیم انتہائی سستی ہے، جس شخص کی تنخواہ 30 ہزار روپے ہے وہ بچوں کی فیس صرف 1800 روپے دے سکتا ہے، 45 کروڑ روپے کی بلڈنگ بنی ہوئی ہے جہاں کمانڈر صاحب پرنسپال ہیں، ہر سال 95 پرسنٹ بچے اے ون گریڈ حاصل کرتے ہیں۔

کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ کمانڈر سٹی میں رہنے والوں کو اسکل ہولڈر بنائینگے، ہمیں میاں بیوی کو کام پر لگانا ہے، اور ہر شخص کی تنخوا ایک لاکھ روپے کرنی ہے،انشاء اللہ ہم لوگوں کی زندگی تین سال کے اندر بدل دینگے۔

ایک سوال کے جواب میں ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ جب گھر آپ کے نام ہوجائے گا تو آپ روینیو بورڈ میں ٹرانسفر کرائیں،شہریوں کیلئے ہماری بہت عرصے سے شٹل سروس چل رہی ہے۔

ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا سستہ گھر کہیں پر بھی نہیں ملے گا،ہم ہر چیز اصل استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پانی اپنا بنا رہے ہیں اور رہنے والوں کو دیا بھی جارہا ہے،دودھ دودھ کا سسٹم بھی ہمارا اپنا ہے،تمام رہنے والون کو پیک دودھ دیا جاتا ہے،انوارنمنٹ کے حوالے سے بھی بہت کام کیا ہے،علاج بھی مفت ہے، عالیشان زندگی جینے کا ماحول بنا رہے ہیں لوگ آئیں اور جلدی فائدہ اٹھائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں