جوبائیڈن کملاہیرس کی حمایت میں صدارتی انتخابات سے دستبردار

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن الیکشن دوڑ سے دستبردار ہوگئے

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بقیہ مدت صدر کےطور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا۔

جوبائیڈن نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے صدر کے طورذمہ داریاں ادا کرنا میری زندگی کا بڑا اعزاز ہے۔

جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے ساتھ ساتھے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدار کیلئے موجود امریکی نائب صدر کملاہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں