کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی ہدایت پر ٹاون ا نتظامیہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کی زیر نگرانی مسجد و امام بارگاہ نور الایمان، مسجد و امام بارگاہ علمدار کربلا کے اطراف صفائی ستھرائی، چونے کے چھڑکاو، جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ روشنی کے مزید انتظامات کئے گئے،
اس موقع پرڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے کہا ناظم آباد ٹاون مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کی خدمت بلا تفریق ِ رنگ و نسل و فقہ و فرقہ کر رہا ہے، کربلا کا دردناک واقعہ خاندانِ اہلِ بیت کی اسلام کی بقأ کے لئے دی جانے والی اہم قربانی کی یاد دلاتاہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کی ہدایت پر عزاداران حسین ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کا عمل تواتر سے جاری ہے اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کے افسران و ملازمین دن رات محنت کررہے ہیں۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر گاہے بگاہے مختلف علاقوں میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری اور روشنی کے نوے فیصد انتظامات ایک ہفتہ قبل ہی مکمل کر لیئے گئے واضح رہے کہ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے ناظم آباد ٹاؤن کے امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کے منتظمین سے محرم الحرام کا چاند دیکھتے ہی مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا اور اُ ن کی مشاورت سے عزاداران حسین ؑ کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی اور یقین دلایا تھا کہ ناظم آباد ٹاؤن محرم الحرام میں وسائل کی کمی کے باوجود تمامترکاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائے جائیں گے اور ٹاؤن انتظامیہ نے اپنے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے ناظم آباد ٹاؤن میں عزاداران حسین ؑ کوصفائی ستھرائی کے ساتھ سڑکوں کی استر کاری،روشنی کے انتظامات،جلوس کی گزر گاہوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے، آٹھ محرم الحرام کو ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف مقامات سے بر آمد ہونیوالے امام حسینؑ کی یاد میں جلوسِ عزا میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شرکت کی۔

