کراچی:چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ملک کے معماروں کو تیار کرنے میں اسکولوں کا کردار سب سے بڑھ کر ہے،اسکولوں میں معیار تعلیم بہتر کرنے کے ساتھ ضروری ہے کہ طالب علموں کو بہترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ماحول فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن عظیم حیدر ودیگر کے ہمراہ گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف اسکولوں بالخصوص نشتر بستی میں موجود اسکول کے معائنے کے دوران کیا۔
اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اسکول کے طالب علموں سے بھی ملاقات کی اور تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کے حوالےسے بات چیت کرنے کے ساتھ معیار تعلیم کا تجزیہ کرنے کیلئے طالب علموں سے سوال وجواب کئے، چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئیے باعث فخر ہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن کے اسکول معیاری تعلیم مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس کیلئے اساتذہ خصوصی داد کے مستحق ہیں جن کی کوششوں کے سبب معیار تعلیم کو برقرار رکھا جارہا ہے ،مذکورہ اسکول کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے حوالےسے بھی ہم نے کچھ چیزوں کا فوری نوٹس لے کر واش رومز ،فرش سمیت دیگر کام کروائے ہیں جس میں بتدریج مزیدبہتری لائ جائے گی
چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ تعلیم و تدریس کا کام سنت نبوی صلی الللہ علیہ وسلم ہے لہذا اساتذہ اس کام کو دینی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں ، ہمارا کام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں امید دلانا ہے اور بچے ہمیشہ پر امید ہوتے ہیں ان کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے ہم جو کردار ادا کرسکتے ہیں وہ کرینگے ان شاء اللہ گلشن اقبال ٹاؤن کی دسترس میں آنے والے اسکول بہت جلد ہر لحاظ سے سہولیات سے آراستہ ہونگے.
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسئین بی اینڈ آر راشد فیاض ودیگر ان کے ہمراہ موجود تھے.

