جسٹس محمد شفیع صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 27 ویں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے طور پر فرائض انجام دینگے

سپریم جوڈیشل کمیشن نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کو بطور مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی تھی

جسٹس محمد شفیع صدیقی سابق چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے

جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965 کو پیدا ہوئے،بی ایس کے بعد ایل ایل بی کیا اور 1992 میں بطور ایڈووکیٹ ماتحت عدالتوں سے اپنے کریئرکا آغازکیا،1994 میں بطور ہائی کورٹ کے وکیل بنے، 2008 میں سپریم کورٹ میں بطور سپریم کورٹ ایڈووکیٹ کی حیثیت سے انرول ہوئے۔  2012 میں ہائی سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں