کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے اس وقت محرم کے حوالے سے تمام علاقوں میں جہاں سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے اور نالہ صفائی کا کام جاری ہےوہیں دوسری جانب صفائی ستھرائی کے کام بھی بھرپور طریقے سے چل رہے ہیں محرم کے حوالے سے تقریبا تمام کام مکمل ہو چکے ہیں اور اس وقت ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے شیعہ برادری کے بھائیوں کو جلوس مجالس میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو
مختلف یونین کونسلوں میں اسپرے مہم کا اغاز کرنے کے دوراں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے دیگر مسائل کا سامناہے کیونکہ بارش سے جمع ہونے والے پانی میں مختلف قسم کے پیدا ہونے والے مچھر مکھی کیڑے مکوڑے جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اج ہم نے اپنے ٹاؤن کی تمام یو سیز میں اسپرے مہم کا اغاز کر دیا ہے جو جلد تمام یو سیز میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ ہماری عوام ان پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں
ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ میونسپل کمشنر اغا خلیق وائس چیئرمین رانا عارف سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ ایک سی این سمیع بروہی قائد حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی ساگر خان ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن لیاقت صوبہ و دیگر بھی موجود تھے

