کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا امام بارگاہ ہاشمیہ کا دورہ، امام بارگاہ ہاشمیہ کے منتظمین سے ملاقات اورعزاداران حسین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،
اس موقع کو آرڈینٹر، صغیر احمد انصاری،انور جمال،یونین کمیٹی نمبر 07 کے اراکین یوسی پینل، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی، فیلڈ انچارج عبدالوہاب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
منتظمین امام بارگاہ سے سے گفتگو کرتے ہوئے فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کی انتظامیہ اپنی گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عشرہ محرم میں عزاداران حسین کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مساجد امام بارگاہوں، اور مجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی، روشنی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزر گاہوں کو ہموار کرنے کے ساتھ گزرگاہوں پر لائٹوں کی اضافی تنصیب کی گئی ہے۔
بعد ازاں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 07 سی ایریا میں جاری شجر کاری مہم میں پودا لگایا، اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علاقہ مکین ہمارے ساتھ مل کر اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھہ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں، لیاقت آباد ٹاون میں شجرکاری مہم کے تحت ہر یوسی میں دو ہزار پودے لگائے جائیں گے اور مجموعی طور پر لیاقت آباد ٹاون میں چودہ ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔

