کلک کی جانب سے گلبرگ ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے: نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ یوسی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ورکس کمیٹی کے چیئرمین آفاق بیگ کا کلک اور ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ ٹاؤن آفس میں میٹنگ سال25-2024 میں ہونیوالے کاموں کا جائزہ لیا

چیئرمین گلبرگ ٹاون نے کلک کی ٹیم کے ہمراہ مختلف یوسیز کا دورہ کیا  اور کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا

اس موقع پرورک کمیٹی کے چیئرمین آفاق بیگ، ایکس ای این(ایم اینڈای) محمد یاور،  ایکس ای این(بی اینڈ آر) محمد سہیل،  کلک اور ورلڈ بینک کے نمائندگان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے

چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ کلک کے اشتراک سے گلبرگ ٹاون میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا منصوبہ خوش آئنداقدام ہے،  جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اس منصوبے کے تحت  گلبرگ ٹاون کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،  پارکس اور پلے گراونڈ کی تزئین و آرائش کے کام،  سی سی فلورنگ کے کام  کئے جائیں گے۔

نصرت اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی سے ایک ایک سڑک منتخب کی ہے تاکہ گلبرگ میں رہنے والوں کو سہولت میسر کی جا سکے ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی گلبرگ ٹاؤن کی عوام کوسڑکوں،  سیوریج سسٹم،  پارکس،  گرین بیلٹس پر تبدیلی نظر آئیگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں