چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی فریال ٹالپور سے ملاقات،سندھ کی روایتی چادر کا تحفہ پیش کیا
کراچی:چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال ٹالپور صاحبہ سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کی روایتی چادر کا تحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر ادی فریال ٹالپور نے فرحان غنی سے چنیسر ٹاؤن میں ہونے والے ترقیاتی کام اور عوام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سمیت دیگر پر تفصیلی معلومات لی۔
اس موقع پر فریال ٹالپور نے ٹاؤن کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بالخصوص پانی، سیوریج اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
فریال ٹالپور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت ہے اور عوامی خدمت کے لئے ہر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

