کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے رین ایمرجنسی کے سلسلے میں خریدا گیا سامان کا معائنہ کیا جہاں سپرٹنڈنٹ ا نجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی اور AEE(ایم اینڈ ای) وسیم آرائیں نے رین ایمرجنسی سامان کے بابت بریفینگ دی۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ایمرجنسی طور پر سامان خریدا گیا ہے تاکہ باران رحمت میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کسی بھی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے، صفائی ستھرائی،سیوریج لائین اورمین ہول کی صفائی کا کام جاری ہے(ایم اینڈ ای) اور سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں متعلقہ افسران اور عملے کو سختی سے ھدایت جاری کردی گئی ہے کہ رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عملہ پابندی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے،تمام ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کس بھی ناخوش گوار واقعے سے باآسانی نمٹا جائے، گڈاپ ٹاؤن نے تمام گاڑیاں اورمشنری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق متوقع بارشوں کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام اراکین کونسل اپنے حلقے میں موجود رہیں تاکہ عوام کو دوران بارش مکمل سہولیات کے فراہمی حاصل ہو،گڈاپ ٹاؤن کی عوام بھی کونسل ممبر ان اور افسران سے رابطے میں رہیں،
اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو،پارلمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبر کونسل عیسیٰ بلوچ، ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ، سپرٹنڈ نٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، پی ایس چیئر مین لال جان نبی ودیگر بھی موجود ہیں۔

