کراچی: محرم الحرام و ایام عزا میں میونسپل سروسز اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے یونین کمیٹی5 جوہرکمپلیکس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صفورہ کے تحت میونسپل کمشنر صفورہ منور حسین ملاح کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس مسجد و امام بارگاہ محفل ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام (رضوان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 مین یونیورسٹی روڈ جمعہ کی شب منعقد ہوا
چئیرمین یوسی 4 بشیر خاصخیلی، چئیرمین یوسی 5 نعمان الیاس وائس چیئرمین سومار گابا، ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک ودیگر بلدیاتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی.
منتظمین مجلس و منتظمین جلوس صفورہ ٹاؤن چیئرمین فروغ عزاداری حسن رضا شاہ، بانی چیئرمین جعفریہ آرگنائزیشن سید جواد رضا منتظم امام بارگاہِ ابوالفضل عباس سید انظار رضا، امام بارگاہ نیو رضویہ سید جعفر امام بارگاہ الحسینی غلام سرور جوکھیو و دیگر بھی موجود تھے
میونسپل کمشنر نے منتظمین کو یقین دہانی کروائی کہ عزادارن حسین کی سہولت کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے وسائل بروے کار لائے جائے گا۔

