
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں، الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو پھر مذاکرات کی ضرورت نہیں، ہم آئین پر کھڑے ہیں۔ ہم رُول آف لا پر کھڑے ہیں، وہ قانون آئین توڑ رہے ہیں۔ توہین عدالت کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے چوروں کا ٹولہ مسلط کیا ہے۔ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں الیکشن کے لیے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات میں ابھی تک انہوں نے کوئی آفر نہیں کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈیو ریکارڈنگ جو کر سکتے وہی کر رہے ہوں گے۔ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم خلاف۔ ہمارا اس سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔
