محرم الحرام کے دوران پانی فراہمی اور سیوریج پر توجہ دی جائے:سعید غنی

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کی صبح نشتر پارک کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر کے ہمراہ میونسپل کمیشنر کے ایم سی، جناح ٹائون، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، سی او او واٹر بورڈ، ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ کے علاوہ نشتر پارک کی انٹیلی کے ذمہ داران،  شعیہ تنظیموں کے سربراہان و دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے افسران کو ہدایات دی کہ محرم الحرام کے دوران پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی پر بھرپور توجہ دی جائے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ محرم الحرام کے دوران علاقہ میں صفائی ستھرائی کے لئے 24 گھنٹے متحرک رہے۔

صوبائی وزیر نے کے ایم سی اور متعلقہ ٹائون انتظامیہ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں اور جلوس کی گزرگاہ پر اسٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب اور خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری تبدیلی کی جائے۔

صوبائی وزیر نے نشتر پارک انتظامیہ سے بھی مجالس اور دیگر کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات لی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہئے کہ محرم الحرام کے دوران عوام اور عزاداران کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان اہم دنوں کے دوران تمام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔تمام بلدیاتی افسران کو تمام معاملات کی خود مانیٹرنگ کروں گا اور کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں