بھارتی ریات اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں منگل کے روز مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 122 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایٹا کے ایس ایس پی راجیش کمار سنگھ کے مطابق یہ واقعہ پولاری گاؤں میں ست سنگ کے دوران پیش آیا۔
بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی

