اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسز سے تنخواہ دار پر بوجھ بڑھا، لوگ دباؤ محسوس کر رہے ہیں، نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ سب میکرو استحکام کے فوائد ہیں، اور میکرو استحکام کو کیسے آگے لے کر جانا ہے یہی چیلنج ہے
وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر ہیں، مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر بارہ فیصد پر آگئی ہے، عالمی کمپنیوں کے ڈویڈنڈ کی واپسی مکمل ہوچکی ہے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوری میں ایف بی آرحکام اور ٹیکس پیئرز دونوں ملوث ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بنتی ہے اگر سرکار کی طرف سے کوئی کرپشن کرتا ہے تو دوسری طرف سے بھی تو کوئی کرتا ہے
محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2022میں مفتاح اسماعیل کے دور میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کی کوشش کی گئی تھی،اب تک 42ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن پر یکم جولائی سے ٹیکس لاگو ہوگا۔
42ہزار رجسٹرڈ ریٹیلرز پر یکم جولائی سے ٹیکس لاگو ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

