اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں نوشین شاہ نے اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی
دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گاڑی میں بیٹھیں کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں اُنہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دُعا کریں۔
ا نوشین شاہ نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

