غزہ: اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتے دار شہید
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتے دار شہید ہوگئے۔
فضائی حملوں میں سے دو حملے غزہ شہر کے دو اسکولوں پر ہوئے جن میں 14 افراد شہید ہوئے جبکہ تیسرا حملہ الشاتی کیمپ میں ایک گھر پر کیا گیا جس میں 10 افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق منگل کے روز غزہ میں ہونے والے تین اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 24 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے الشاتی کیمپ میں جس مکان کو نشانہ بنایا اس میں حماس سربراہ کی بہن اور دیگر رشتے دار مقیم تھے۔
رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے گزشتہ رات رفح کے اندرونی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی اور کئی مکانات کو تباہ کردیا

