گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے حکومت سے نصابی کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست کردی ہے۔
خانگی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے معروف گلوگار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے اساتذہ کی تنخواہوں پر ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی بھی درخواست کی
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اچھی کتاب اور اچھا اُستاد تنقیدی سوچ پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لیکن نصابی کتابوں پر مراعات دینے کے بجائے اُن پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
شہزاد رائے نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے یہ دونوں اقدامات واپس لینے کی درخواست کی ہے اور دونوں نے اس پر مثبت ردعمل دیا، امید ہے کہ یہ ٹیکس جلد ختم کر دیے جائیں گے

