گلبرگ ٹاون کو مثالی بنانے کے لئے کوشاں ہیں: عزیز الرحمن

کراچی: میونسپل کمشنر عزیز الرحمن کی صدارت میں ہونے والے ہفتہ وار  میٹنگ ٹاؤن افس میں منعقد کی گئی میٹنگ میں تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور رواں ہفتے عیدالاضحی میں کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف اکاؤنٹ افیسر خاور محمود ڈائریکٹر ٹیکس عارفین زمانxen یاور xen محمد سہیل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تننیو نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور ان کے عملے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ سولڈ ویسٹ کا بھی تعاون حاصل رہا عید کے تینوں روز افسران اور ملازمین رات گئے تک اوفل کلیکشن آپریشن کاحصہ رہےتمام کاموں کو خوش اصلوبی سے  مکمل کیا اور مہم کے آخری روز تمام کلیکشن پوائنٹ پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کس ادوایات کا اسپرے کیا گیا ، اور عوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولت فراہم کرنا ھماری ذمداری کا حصہ ہے اس کےساتھ بلدیاتی ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں،

عزیز الرحمن تننیو نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاون کی ٹیکس ریکوری میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں محکمہ ٹیکسیشن کو ریکوری کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں