ثانیہ مرزا کی کرکیٹرمحمد شامی سے شادی کی خبریں من گھڑت قرار

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل سامنے آگیا

بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ آگست میں شادی کی تقریب ہوگی

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ ثانیہ  کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی،یہ سب بکواس ہے۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں