آرمی چیف سے چینی وفد کی ملاقات، سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوراں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ  بھی لیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

آرمی چیف نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبے سی پیک کے کامیاب نفاذ کیلئے تعاون کا وعدہ کیا

ملاقات کے آخر میں چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا

چینی وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا کہ وہ چین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

لیو جیان چاؤ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کو دہرایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں