گڈاپ ٹاؤن میں صفائی کا عمل جاری رہے گا: چیئرمین طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے عیدالاضحیٰ دوراں کی گئی صفائی کے حوالے سے کہا کہ شکایات سینٹر کیمپ کا دورہ کیا اور گڈاپ ٹاؤن کے مختلف مراکز میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے اس اہم دن پر گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ اپنی حدودِ میں بسنے والوں کے لیے صفائی ستھرائی اور خوش گوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کیے آلائشیں اٹھاکر بروقت ٹھکانے لگائی گئیں اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا جبکہ روٹین کی صفائی کا کام بھی جاری رہے گا عوام سے گزارش ہے کہ وہ تعاون کرے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام کیمپوں میں موجود سارا عملہ الرٹ رہا، انتظامیہ اور اراکین کونسل شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت شکایتی مراکز پر موجود ہیں، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے دن شکایتی مراکز پر کچھ کمپلین موصول ہوئی جس کا بروقت ازالہ کیا گیا، آلائشیں اٹھاکر مدفن کیا گیااور چونے کا چھڑ کاؤ جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا گیا،

اس موقع پر ٹاؤن میو نسپل کمشنر احمد یار، پارلیما نی لیڈر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو، کونسل ممبر امن دین جو کھیو،کونسل ممبرسنی مسیح ، سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر چیئر مین پی ایس لال جان بنی بھی موجود تھے،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں