مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے کم سے کم 922 حاجی جاں بحق ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 600 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی
خبر ایجنسی کے مطابق اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

