بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم ہو گئیں

الکا یاگنک نے کیپشن میں لکھا کہ ‘چند ہفتے پہلے جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کچھ سُنائی نہیں دے رہا’۔’اب کئی دنوں بعد میں ہمت کرکے اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہی ہوں کیونکہ کئی لوگ فکرمند تھے کہ میں ٹیلی ویژن سے کہاں غائب ہوں’۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو انہوں نے میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

700 فلموں میں آواز کا جادو جگانے والی الکا یاگنک نے کہا کہ ‘اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے’۔امید کرتی ہوں کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر لوٹوں گی’۔

الکا یاگنک کی پوسٹ پر گلوکار سونو نگم سمیت متعدد اداکاروں اور گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں