کراچی میں آج کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 30 سے 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، جھکڑ چلنے جبکہ چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ مری میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں