کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے عید الاضحی کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں انتظامات دیکھے اور شکایتی مراکز کیمپ کا وزٹ کیا چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے اس اہم دن پر گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ اپنی حدودِ میں بسنے والوں کے لیے صفائی ستھرائی اور خوش گوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں آلائشیں اٹھاکر بروقت ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے چونے اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ متواتر کیا جارہاہے گا ٹرینج بنائی گئی ہیں جس میں آلائشیں مدفن بھی ہو رہی ہیں روٹین کی صفائی کا کام بھی جاری رہے گا عوام سے گزارش ہے کہ وہ تعاون کرے اور آلائشیں مقرر کردہ پوائنٹ پر ہی ڈالیں راستوں پر آلائشیں ڈالنا خلاقی طور پر مناسب نہیں ہے عید قربان کے موقع پر اپنے گھروں محلوں میں صفائی کا خصوصی طور پر دھیان رکھیں،اور متوقع برسات کے دنوں میں وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے،
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام کیمپوں میں موجود سارا عملہ الرٹ ہے اور رہے گا، انتظامیہ اور اراکین کونسل شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت شکایتی مراکز پر موجود ہیں، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے دن شکایتی مراکز پر کچھ کمپلین موصول ہوئی جس کا بروقت ازالہ کیا گیا، آلائشیں اٹھاکر مدفن کیا گیااور چونے کا چھڑ کاؤ جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا گیا،
اس موقع پر ٹاؤن میو نسپل کمشنر احمد یار، پارلیما نی لیڈر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو، کونسل ممبر امن دین جو کھیو،کونسل ممبرسنی مسیح ، سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر چیئر مین پی ایس لال جان بنی بھی موجود تھے،

