عیدالضیٰ کے دوران آلائشیں اٹھانے کی موثر حکمت عملی تیار کی ہے: ناصر کریم بلوچ

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری ناصر کریم بلوچ نے کہا ہے کہ عیدالضیٰ کے دوران صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے گی اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں

کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم بلوچ کا کہنا تھا کہ عیدالضیٰ پر صفائی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ انتظامیہ سے تمام ملاقاتیں کامیاب رہیں، آلائشیں اٹھانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کی 13 یوسیز میں صفائی کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور آلائشیں جمع کرنے کیلئے بھی پوانٹ نوٹ کی گئی ہیں جہاں سے سندھ سالٹ ویسٹ مئنجمنٹ کا عملہ اٹھائے گا

ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حلقے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں،شہیدوں کی شیدائیوں کا علائقہ ہے، صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہے۔

لیاری ناصر کریم بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کی طرقی کیلے کوئی کثر نہیں چھوڑینگے،عوام سے بھی درخواست ہے کہ عیدالضحیٰ کے دوران صفائی کا خیال رکہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں