
کراچی: وفاقی وزیر برائے اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کہ ہمراہ عظیم تاریخی درگاہ منگھو پیر کا دورہ کیا، انہوں نے زائرین سے وہاں کہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور چشمے میں رہنے والے مگر مچوں کی افزائش و نگہداشت کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ موجود ماہرین نے مگر مچوں کا طبی معائنہ کیا
اس موقع پر چیئرمین نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے ٹاؤن میں یہ عظیم درگاہ ہے جس میں ہزاروں زائرین آتے ہیں میری وفاقی وزیر سے گزارش ہے کہ یہاں کے مسائل حل کروائیں بالخصوص مگر مچوں کی خوراک کے حوالے سے ۔ وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہاں حاضری پر بہت سکون نصیب ہوا مگرمچوں کی خوراک کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ان میں سے بعض کم جگہ ہونے کی وجہ سے جلدی امراض میں مبتلا ہیں ماہرین نے ان کا معائنہ کر لیا ہے جلد از جلد ان کا علاج بھی شروع کر دیا جائے گا اور درگاہ میں دور حاضر کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر ایم پی ایڑ اور ٹاؤن کے اراکین کونسل بھی موجود تھے
