
حکومت سندھ نے عید قرباں پر صوبے میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف رجسٹرڈ جماعتیں اور ادارے ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکیں گے،کیمپ یا بینرز لگانے، گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا لازمی ہوگی
