
واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے، رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہو گا۔
عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
