چئیرمین صفوراٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں عیدالضحی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کراچی:چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں عید الضحی میں آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل سمیت دیگر بلدیاتی منتخب نمائندگان نے اپنی تجاویز سمیت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بہترین انتظامات کرنے کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران نے اس موقع پر کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس سال گزشتہ سال سے بہتر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کئے جائیں جس میں اراکین کونسل کی رائے کو خصوصی اہمیت دی جائے گی انہوں نے یقین دہانی کروائ کہ عیدالضحی آپریشن کو معمول کی صفائ کو متاثر کئے بغیر سر انجام دیا جائے گا.

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ سال ہم عیدالضحی پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اس میِں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بہتر کام کیا تھا لیکن ضرورت ہے کہ اس سال پچھلے سال کی غلطیوں کا ادراک کر کے بہتری لائ جائے خاص طور پر سوزوکیوں کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھانے کی سہولت بھی میسر ہو،صفورا ٹاؤن ہر قسم کی آبادیوں پر مشتمل ٹاون ہے لہذا اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط نظام موجود ہو تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ یوسی وائس چئیرمین سمیت دیگر اراکین کونسل عیدالضحی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو معاونت فراہم کرینگے لہذا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران ان کی جانب سے جو شکایات یا نشاندہی کی جائے اس کا خصوصی نوٹس لیں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عیدالضحی پر صفورا ٹاؤن کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں