پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

کراچی: دنیا میں خوراک نہ ہوتی تو کسی بھی جاندار کو ہونا ناممکن تھا، مگر خوراک ہونا ہی کافی نہیں بلکہ خوراک کا صاف شفاف اور معیاری ہونا بھی لازمی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

غیر معیاری خوراک کے باعث دنیا بھر میں ہر دسواں شخص بیماریوں کا شکار ہونے لگا، دنیا بھر میں آج تحفظ خوراک کا عالمی دن منانے کا مقصد مسئلے سے آگاہی اور تدارک ہے۔

دنیا بھر میں تحفظ خوراک ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، آگاہی کے فقدان اور ملاوٹ کی روک تھام کے نظام میں کمزوریاں دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ناقص خوراک 200 سے زائد بیماریوں کی جڑ ہے جس کی تصدیق طبی ماہرین بھی کرتے ہیں

موجودہ دور میں خالص شے کی تلاش ایک چیلنج بن چکا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں