
شھید صحافی نصراللہ گڈاني قتل کیس, سندھ جرنلسٹس کونسل کی درخواست پر وزیر اعلی سندھ نے جڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے
سندھ جرنلسٹس کونسل کے بانی غازی جھنڈیر نے وزیر اعلی سید مراد علی شاھ کو درخواست میں شھید نصراللہ گڈانی قتل کیس کی انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کے جج کی سربراھی میں کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا
شھید نصراللہ گڈانی قتل کیس کی عدالتی انکوائری کیلئے وزیر اعلی سندھ نے صوبائی وزیر داخلا کو ہدایات جاری کر دیں .
واضح رہے کہ صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار ماجد گبول ایڈووکیٹ و دیگرکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 مئی کو میرپور ماتھیلو میں صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے نصراللہ گڈانی کو زخمی کردیا تھا جو کراچی کی نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔
