کمپلینٹ اپلیکشن پر موجود شکایات کا ازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے،ڈاکٹر فواد احمد

کراچی: چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ای ٹیکنالوجی کے اس دور میں مسائل سے کسی صورت چشم پوشی اختیار نہیں کی جاسکتی ہے عوام کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے گلشن اقبال ٹاؤن میں بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے کمپلینٹ ایپ متعارف کروائ تاکہ فنگر ٹپ پر مسائل سامنے آئیں اور ان کے حل کے بعد فنگر ٹپ کے ہی ذریعے اس کے حل کے بعد شکایت کنندہ کو اس کی معلومات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپلینٹ ایپ کے حوالے سے افسران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایپلیکیشن پر موصولہ شکایات کے ازالے میں محکمہ جات  کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں جس محکمے سے متعلق شکایت ہو وہ اس کے حل کیلئے اقدامات بروئے کار لائے.انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ ایپ ایک ایسا ذریعہ ہے جو ہماری کارکردگی کو اجاگر کرنے کا موجب بنے گا جیسے جیسے شکایات  میں کمی آتی جائے گی وہ اس بات کی نشاندہی ہوگی کہ گلشن اقبال ٹاؤن بہتری کی جانب گامزن ہے.

چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ اس وقت گلشن اقبال ٹاؤن شہر کا واحد ٹاؤن ہے جہاں شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ ایپ متعارف کروائ گئ ہے جس کا بنیادی مقصد گلشن اقبال کے مکینوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اپلیکیشن سے مکینوں کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے.

اس موقع پر ڈائریکٹر آئ ٹی عظیم حیدر نے کمپلینٹ ایپ کے متعلق آگاہی فراہم کی اور اس پر موصولہ شکایات اور ازالہ کی گئ شکایات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور  افسران کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کے بھی جوابات دئیے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں