KUJدستور الیکشن:دی ڈیمو کریٹس07، فرینڈس پینل 10 نشستوں پر کامیاب

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سا ل 2024-25 میں 17نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں فرینڈز پینل نے10اور دی ڈیمو کریٹس پینل نے7نشستوں پر کامیابی حا صل کرلی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں رائے دہندگان نے شمولیت اختیار کی جب کہ 6خواتین امیدواروں نے انتخابات میں جیت کر کامیابی حاصل کی ہے۔دی ڈیموکریٹس پینل صدر کے امیدوار حامد الرحمن اعوان نے 327ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مدمقابل فرینڈز پینل سے صدر کے امیدوار احمد دارز خان نے 257ووٹ حاصل کیے،نائب صدور کی 2 نشتوں کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے عاصم بھٹی 312اور فرینڈز پینل کے کفیل الدین فیضان333ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

خزانچی کی نشست کے لیے فرینڈز پینل کے وکیل الرحمن 342ووٹ لے کر  کامیاب قرار پائے جب کہ مد مقابل دی ڈیموکریٹس پینل کے سید بلال طاہر نے 228ووٹ حاصل کیے، سیکر ٹری کی نشست پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سید نبیل اختر 283ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں۔ ان کے مد مقابل فرینڈز پینل کے منصور احمد قریشی نے 269 ووٹ حاصل کیے ۔جو ائنٹ سیکرٹری کی 2 نشستوں کے لیے دی ڈیموکریٹس پینل کے حما د حسین نے 320ووٹ اور فرینڈز پینل کے سہیل رب خان 270ووٹ لے کر کامیا ب قرار پائے۔انفارمیشن سیکر ٹری کی نشست پر فرینڈز پینل کے ایس ایم اشرف 303ووٹ لے کر کامیاب،جبکہ دی ڈیموکریٹس کی فہمیدہ یوسفی نے 278ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ممبر گورننگ باڈی کی 9نشستوں کے لیے 6نشستوں پر فرینڈز پینل اور 3نشستوں پر ڈی ڈیمو کریٹس پینل نے کامیابی حاصل کی ہے۔فرینڈز پینل کی کشمالہ نجیب نے 349ووٹ،عرشی عباس نے 305ووٹ،انعم رزاق302،مصباح لغاری 297ووٹ ، علی شیر(منصور کھوکھر) نے 296ووٹ ،مہوش رضا نے 290ووٹ،رباب ابراہیم نے 289ووٹ، راجا عمران نے289 ووٹ اور فیضان خانزادہ نے286 نے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں