MPAمحمد ساجد جوکھیو اور ٹاؤن چیئرمین گڈاپ طارق عزیز بلوچ کی ترقیاتی منصوبوں کے متعلق ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے مرکزی آفس میں ایم پی اے  جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر محمد ساجد جوکھیو چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹنگ کی گئی

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام جتنا مضبوط ہوگا وہاں ترقی کی شرح سو فیصد ہوگئی اور عوام زیادہ سے زیادہ خوشحال اور مطمئن نظر آئیں گی، مقامی حکو متیں ہی سیاستدانوں کی نرسریاں کہلاتی ہے عوام کے مسائل حل کے لیے سرکاری فنڈ کے استعمال اور نگرانی کے سلسلے میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت اور عملدرآمد کی رفتار تیز کرنی ہوگی تا کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکے

ایم پی اے جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر محمد ساجد جوکھیو نے کہا کہ ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے مضبوط قلعہ ہے جس کا عملی ثبوت جیالوں نے ہمیشہ دیا ہے یہاں کی عوام کا پاکستان پیپلز پارٹی سے جو  تواقعات وابستہ ہیں اس کو پورا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے عوام کی تمام خواہشات پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہم گڈاپ ٹاؤن کی ہر یوسی میں ترقیاتی کام کرے گے جس سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، ٹاؤن میونسپل کمشنر احمدیار، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، کونسل ممبر عبدالستار جو کھیو کونسل ممبر سنی مسیح، افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائر یکٹر ایچ آر ایم حاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئرمین لال جان نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی افضل بلوچ شامل تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں