محدود وسائل میں عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنا ہماری ذمہ داری کاحصہ ہے:نصرت اللہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 5 بلاک 8 میں مور پارک کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدالیاس ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف  یو سی 5کے چیئرمین عارف منیر وائس چیئرمین سابقہ یوسی چیئرمین XENمحمدیاور کونسلر علاقہ کے معززین خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ چیزیں بنا لینا آسان ہے اس کو مینٹین رکھنا مشکل کام ہے اس پارک کو آباد رکھنا یہاں کی عوام کا کام ہے میری اہلیان نے عزیز اباد سے گزارش ہے کہ یہاں روزانہ آئے پارک کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے اور مینٹیننس محکمہ باغات کی ذمہ داری ہے اس کی حفاظت جب ہی ہوگی جب آپ لوگ کی موجودگی زیادہ سے زیادہ ہوگی

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اس ماہ ہم نے چار پارکوں کا افتتاح کر چکے ہیں اس میں محکمہ باغات افسران و عملہ اور یوسی کی ٹیم کا تعاون حاصل ہے ہم 11 ماہ کے قلیل عرصے میں گلبر گ ٹاؤن میں 16 پارکوں کی تزین وآرائش و تیار کر چکے ہیں جس کا افتتاح عنقریب ہوگا اور گلبرگ ٹاؤن میں 75 فیصد سٹریٹ لائٹ بھی روشن کر دی گئی ہیں جب ہم نے عہدے کا چارج سنبھالا تو 38 جگہوں پر کچرے کے ڈھیر موجود تھے جن کو ہم نے آپ کے تعاون سے ختم کیا اب صرف 9 کچرہ کنڈیوں پر کچرہ آتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جاتا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جب کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کیا  تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے محدود وسائل میں عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنا ہماری ذمہ داری کاحصہ ہے اس موقع پر یو سی چیئرمین عارف منیر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص محکمہ باغات کے افسران اور عملے کی تعریف کی جنہوں نے اس پارک کو آباد کیا افتتاح کے بعد بچوں کے لیے میجک شو  جمپنگ کیسل کارٹون کریکٹر اور بچوں کے لیے پنجرے میں شیر دیکھنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں