
کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
مونس علوی نے کہا کہ کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
دوسری جانب وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
