
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے، درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرشنگ شروع نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی،آئندہ سیزن میں مالی مسائل کی وجہ سے 40 شوگر ملز بند ہو نے کے قریب ہیں
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن میں کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے،ابھی بھی 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کو چینی کے سٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کردی۔
