محکمہ تعلیم سندھ کاؤٹ آف اسکول چلڈرین کو ہنرمند بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت اور نیو ٹیک نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) کا مشترکہ اقدام بڑھاتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ اور نیو ٹیک کا سندھ میں آئوٹ آف اسکول چلڈرین کو تکنیکی تربیت اور ہنر کی تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیو ٹیک نے چئیرپرسن گل مینا بلال احمد کی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے ساتھ ان کے آفیس ملاقات کی۔

اس موقع پر سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے چیئرمین عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک سندھ عزیز چانڈیو، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید علی سموں بھی موجود تھے۔

نیوٹیک کے تعاون سے اسکول ٹائیم کے بعد اسکولز میں ٹیکنیکل کورس کروائے جائیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے نامزد اسکولز میں نیوٹیک سپورٹ فراہم کرے گا۔

بچوں کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ دینے کے نجی شعبہ کے تعاون سے ٹرینرز مہیا کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت ریگیولر شاگردوں اور آؤٹ آف اسکول چلڈرین کو تکنیکی تربیت اور ہنر کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی جاۓ گی۔

وزیرتعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی تربیت اور ہنر کی تعلیم جدید دور کی معیشت میں ایک بہت اہم مقام حاصل کر چکی ہے،گھروں کے معاشی مسائل کی وجہ سے بھی بچے تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آؤٹ آف اسکول چلڈرین کو تعلیم دینے کے لیے سب سے پہلے ان کے لیے سہولت اور آسانی پیدا کرنی ہوگی،روایتی طریقہ کار سے ہٹ کے تعلیم دینے کے طریقے سے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دینا ہوگی۔نان فارمل ایجوکیشن سے آؤٹ آف اسکول چلڈرین کو تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقع ملنے میں آسانی ہوگی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دینے کے لیے مڈ ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹرمیڈیٹ ٹیک کا نصاب بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیو ٹیک کی چئیرپرسن گل مینا بلال احمد نے کہا کہ ملک میں بچوں اور نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے،نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ فنی تربیت دینا لازمی ہے۔

چئیرپرسن نیو ٹیک گل مینا بلال احمد نے کہا کہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کا ایک مقصد بچوں کو صحتمند سرگرمیوں سے جوڑے رکھنا بھی ہے۔نیوٹیک کی طرف سے محکمہ تعلیم کی ہر ممکن مدد کی جاۓ گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں