
نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو وہ اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔
میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے
واضح رہے کہ3 مئی 2021ء کو بل گیٹس اور ملینڈا نے 27 سالہ رفاقت کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا
