سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے:وزیراعظم

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ جن یانگشینگ نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ کمپنی پاکستان میں 300 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاری کے بعد 2025 میں کمپنی پاکستان سے 100 ملین ڈالر کے ٹائر برآمد کرسکے گی اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں تقریباً ایک ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی سرمایہ کاری و کاروبار دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسکے علاوہ ملاقات کے دوران چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے ٹائرز کی سمگلنگ کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے اقدام کا خیر مقدم کیا.

اس موقعے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.پاکستان میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں