
کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا یوسی 04، بلاک 14 میں واقع منصورہ لائبریری کا دورہ۔ لائبریری میں آنے والے لوگوں سے ملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا جو قوم تعلیم سے وابستگی رکھتی ہیں وہ کبھی پیچھے نہیں رہتے آپ یورپ کو ہی دیکھ لیجئے تعلیمی میدان میں حد درجہ ترقی کی اور ان کی ترقیوں کی مثالیں ہر جگہ پیش کی جا رہی ہیں۔ اس میدان میں ان کا سب سے بنیادی کردار یہ رہا ہے کہ جن چیزوں سے مسلمانوں نے ترقی کی تھی وہ انہوں نے اپنا لی ہیں۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر(لائبریری) کی ذاتی توجہ کا نتیجہ ہے کہ لائبریری کی صورتحال کافی بہتر ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کا ان کے ساتھ بھرپور تعاون حاصل ہے۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مرد اور خواتین دونوں سیکشنز کا معائنہ کیا اور اس کے ساتھ لائبریری سے متصل پارک کا بھی جائزہ لیا اور فوری طور پر ہونے والے کاموں کی ہدایت جاری کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (باغات) محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر (لائبریری) شیراز حسن بھی موجود تھے۔
